اردن میں اداکار موت کا سین عکسبند کراتے ہوئے انتقال کرگیا

محمود السوالقہ ایک ٹی وی سیریز میں موت کا ایک سین فلم بند کرارہے تھے کہ اسی دوران وہ خالق حقیقی سے جاملے


ویب ڈیسک May 12, 2014
محمود السوالقہ اپنی حقیقت سے قریب تر اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔ فوٹو: العربیہ

ہر اداکار اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں متعدد مرتبہ ایسے کردار ادا کرتا ہے جس میں اسے مرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے لیکن اردن میں ایک اداکار کی اپنی موت کے منظر کی عکسبندی حقیقی بن گئی۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق اردن کے معروف اداکار محمود السوالقہ ایک ٹی وی سیریز میں موت کا ایک سین فلم بند کرارہے تھے کہ اس دوران وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی حقیقت سے قریب تر اداکاری کی وجہ سے مشہور محمود السوالقہ کی موت نے جہاں اردن کے فنکاروں کو سکتے میں ڈال دیا ہے وہیں عوام بھی اپنے پسندیدہ اداکار کی موت پر غم زدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں