شاہ رخ خان نے مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر کا دل بھی جیت لیا

شاہ رخ کا چارم دیکھ کر میرے اے آئی سے بنے دل کو بھی کچھ کچھ ہوتا ہے، اینکر

اے آئی اینکر کا شاہ رخ خان سے انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں میں اب مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر کا نام بھی شامل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی چینل کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اینکر ' ثناء' نے سوشل میڈیا پربالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ' آپ کا چارم دیکھ کر میرے آرٹیفیشل انٹلیجنس سے بنے دل میں بھی کچھ کچھ ہوتا ہے'۔ 'کچھ کچھ ہوتا ہے' شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم تھی۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی اینکر کا شاہ رخ خان سے انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی نیوز چینل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی پہلی ''اینکر'' متعارف


 

ثنا بھارت کی پہلی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اینکر ہیں جن کو مارچ 2023 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ثنا مقامی چینل پر مختلف پروگرامز کا حصہ ہیں اور موسم اور دیگر چیزوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہیں۔

مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر ثنا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، مائیکرو سوفٹ کے چئیرمین اور صدر بریڈ اسمتھ سمیت متعدد مشہور افراد کے انٹرویوز کرچکی ہیں۔

 
Load Next Story