بھارتی فلم ہدایت کار مہیش بھٹ نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا
مہیش بھٹ ’’سدھارتھ‘‘ نامی زیر تکمیل فلم میں بدھ مت کے تارک الدنیا بھکشو کا کردار ادا کررہے ہیں
بھارتی فلم نگری میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران ہدایت کاری اور فلمسازی کے ذریعے اپنا ایک الگ مقام بنانے والے مہیش بھٹ نے اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ ''سدھارتھ'' نامی زیر تکمیل فلم میں بدھ مت کے تارک الدنیا بھکشو کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کی سچائی کی تلاش میں نکلتا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ''مکل مشرا'' انجام دے رہے ہیں اور ان کی بھی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے۔
واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے 1974 میں بطور ہدایتکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور گزشتہ 40 برسوں کے دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر درجنوں فلمیں بنائی ہیں۔