خیبرپختونخوا پولیس میں مبینہ افغان شہری کی بھرتی کی تحقیقات

محکمہ پولیس نے تربیت حاصل کرنے والے کانسٹیبل ابن امین کا ریکارڈ طلب کر لیا


ویب ڈیسک September 07, 2023
محکمہ پولیس نے تربیت حاصل کرنے والے کانسٹیبل ابن امین کا ریکارڈ طلب کر لیا

خیبرپختونخوا پولیس میں مبینہ طور پر افغان شہری کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ پولیس نے تربیت حاصل کرنے والے کانسٹیبل ابن امین کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ کانسٹیبل کی انکوائری شعبہ انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کے حوالے کر دی گئی۔

کانسٹیبل پر الزام ہےکہ افغانی ہے اور جعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنا کر پولیس میں بھرتی ہوا۔ کانسٹیبل کوہاٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں تربیت حاصل کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں