لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور برطانیہ پلٹ خاتون کا موبائل لے کر فرار

ٹیکسی ڈرائیورنےموبائل فون لیتے ہی رائیڈ کینسل کی اور اپنا موبائل فون بند کر دیا۔


ویب ڈیسک September 07, 2023
ٹیکسی ڈرائیورنےموبائل فون لیتے ہی رائیڈ کینسل کی اور اپنا موبائل فون بند کر دیا۔

برطانیہ پلٹ خاتون کو آن لائن رائیڈ بک کرانا مہنگا پڑ گیا۔

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قیمتی موبائل ایپل 14 پرو میکس لے کر فرار ہوگیا۔ خاتون نےقیمتی موبائل اپنی عزیزہ کوبھجوانےکیلئےآن لائن ٹیکسی رائیڈ بک کرائی۔

متاثرہ شہری کی ٹیکسی ڈرائیورکو موبائل فون پکڑانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی سے اتر کر موبائل فون پکڑتا نظر آتا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ ٹیکسی ڈرائیورنےموبائل فون لیتے ہی رائیڈ کینسل کی اور اپنا موبائل فون بند کر دیا۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سندر پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے تاہم فی الحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں