بجلی چوری پکڑی جانے پر لیسکو ٹیم اغوا ملزمان کا بہیمانہ تشدد
زرعی ٹیوب ویل پر بجلی چوری پکڑی جانے پر ملزمان نے گن پوائنٹ پر 2 گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کیا، مقدمہ درج
چونیاں میں بجلی چوری پکڑی جانے پر لیسکو ٹیم کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق چونیاں میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (لیسکو) کی ٹیم کو مسلح افراد نے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ نواحی علاقے کل موکل میں بجلی چوروں کے ہاتھوں لیسکو ٹیم کوگن پوائنٹ پر اغوا کےبعد تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ڈی او کے مطاق زرعی ٹیوب ویل پر بجلی چوری پکڑی جانے پر ملزمان نے لیسکو ٹیم پر حملہ کیا۔ ملزمان لیسکو ٹیم کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے اپنی حویلی میں لے گئے اور ڈنڈوں، آہنی راڈز اور مکوں سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے 2 گھنٹے تک لیسکو ٹیم کو حبس بجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔