بینظیربھٹو قتل کیس وکلاء ہڑتال اور پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 مئی کو ہوگی۔


ویب ڈیسک May 12, 2014
بینظیربھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر چوہدری اظہرنے عدالت میںپیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وکلاء ہڑتال اور پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کے باعث بینظیربھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

سابق وزیراعظم بینظیربھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اسماعیل پرویز جوئیہ نے کی تاہم اس مرتبہ بھی پراسیکیوٹر ایف آئی اے چوہدری اظہر سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، اس کے علاوہ سانحہ 12 مئی پر یوم سیاہ کے باعث ملزمان کے وکلاء نے بھی سماعت میں حصہ نہیں لیا۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ اس مقدمے کی وجہ سے ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اس لئے انھیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے بصورت دیگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں