ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں گراوٹ جاری 4 روز میں 331 سے 307 روپے پر آگیا
انٹربینک میں ڈالر 2.01 روپے کمی کے ساتھ 304.94 روپے کا ہوگیا،
ڈالر کی بلند پرواز کے بعد اوپن مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ 4 روز میں ڈالر 331 روپے سے 307 روپے کی سطح پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی اور ڈالر اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کم ہوکر 307 روپے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت میں 11 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈالر کی ایک اور اونچی چھلانگ، اوپن مارکیٹ میں 331 روپے کی بلند ترین سطح پر
دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 01 پیسے کمی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت 304 روپے 96 پیسے پر پہنچی، تاہم بعد میں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور مارکیٹ کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 3 پیسے کی کمی کے ساتھ 304 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔