لاہور میں منگیتر اور کم سن بچی کو زندہ جلانے والا سیکیورٹی اہلکار گرفتار

گرفتار ملزم حساس ادارے کا حاضر سروس اہلکار نکلا۔


ویب ڈیسک September 07, 2023
گرفتار ملزم حساس ادارے کا حاضر سروس اہلکار نکلا۔

پولیس نے غازی آباد کے علاقے میں گھر کی چھت پر سوئی دو لڑکیوں کو زندہ جلائے جانے کے ملزم کو گرفتار کرلیا جو لڑکی کا رشتہ دار نکلا۔

پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم حساس ادارے کا حاضر سروس اہلکار ہے۔

طیبہ اور مافیہ نامی لڑکی کو تین ماہ قبل گھر کی چھت پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی جس کے نتیجے میں دونوں بچیاں بری طرح جھلس گئی تھیں۔ انہیں فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں کا انتقال ہو گیا۔

طیبہ کی بڑی بہن کی شادی عتیق کے بڑے بھائی سے ہوئی ہے اور ملزم عتیق مقتولہ طیبہ کا منگیتر تھا۔ عتیق کو شک تھا کہ طیبہ کا کسی اور سے تعلق ہے۔

ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے اور اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں