پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے وزارت خزانہ

سوشل میڈیا پر پانچ ہزار روہے کے نوٹ 30 ستمبر 2023 سے بند کرنے کا نوٹیفکیشن وائرل ہوا تھا


Khususi Reporter September 07, 2023
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے 30 ستمبر2023 سے پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کے سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

وزارت خزانہ نے پا نچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پانچ ہزارروپے مالیت کے نوٹ 30ستمبر 2023 سے بند کردیے جائیں گے۔

جعلی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ 30ستمبر تک اپنے پاس موجود 5ہزارروپے مالیت کے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر مجاز بینکوں کی شاخوں سے تبدیل کروالیں۔

دریں اثنا نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں اس نوٹیفکشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کے پھیلاؤ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں