عالمی سطح پر قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونا سستا
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 400 اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 527 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، جب کہ اس کے برعکس مقامی سطح پر سونا سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1926 ڈالر کی سطح پر آ گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کے برعکس پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 2600 روپے اور 2229 روپے کی مزید کمی ریکارڈ ہوئی۔
حالیہ کمی نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 209400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 179527 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے گھٹ کر 2500 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے گھٹ کر 2143.34 روپے ہوگئی۔