ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا

ملزم شکایت کنندہ سے بیٹے کو بھیجنے کے پانچ لاکھ روپے لے کر روپوش ہوگیا تھا


September 07, 2023
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جو شہریوں سے پیسے بٹور کر انہیں غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان سرکل نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور جعلی سازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت محمد افضل اور کرامت علی کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد افضل انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا۔ ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے ہتھیائے اور پھر روپوش ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے نے دوسری کاروائی میں جعل سازی میں ملوث فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کرامت علی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تھا۔ ملزم اپنی فیکٹری میں رجسٹرڈ پلاسٹک کمپنی کی جعلی مصنوعات بنا رہا تھا۔ چھاپے کے دوران فیکٹری سے جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں