سانحہ جڑانوالہ سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ جڑانوالہ اور گرجا گھر نذر آتش کرنے کے کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کی جانب سے جاری ہونے والی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی کل سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں: شوہرنے بیوی کے عاشق کو ٹھکانے لگانے کیلیے جڑانوالہ واقعے کی سازش کی، پولیس
واضح رہے کہ اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔