زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ
مجموعی ذخائر کی مالیت یکم ستمبر کو 13 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک
زر مبادلہ کے سرکاری زخائر میں 7 کروڑ ڈالر کی کمی آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 77 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی ذخائر کی مالیت یکم ستمبر کو 13 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔