پاکستان ٹیم ایشیاکپ کے باقی میچز کیلئے کولمبو پہنچ گئی
قومی ٹیم سپر فور مرحلے میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو بھارت کیخلاف کھیلے گی
ایشیاکپ کے باقی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے آج کولمبو روانہ ہوئی تھی۔ پاکستان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی کولمبو پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان ٹیم آج اور کل آرام کرے گی اور 9 ستمبر کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز لاہور میں اپنے پہلے سپر فور میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ناک آؤٹ میچز متاثر ہونے پر 'پاکستان' فائنل میں پہنچ جائے گا، مگر کیسے؟
پاکستان ٹیم سپر فور راؤنڈ کے آئندہ دو میچز میں 10 ستمبر کو بھارت جبکہ 14 ستمبر کو سری لنکا سے ٹکرائے گی۔ دونوں میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔