ایران میں حجاب قوانین کی عدم پاسداری پر واٹر پارک بند کردیا گیا

ایرانی شہر مشہد میں دنیا کے بڑے واٹر پارکوں میں سے ایک کو بند کردیا گیا


ویب ڈیسک September 07, 2023
ایرانی شہر مشہد میں دنیا کے بڑے واٹر پارکوں میں سے ایک کو بند کردیا گیا، فوٹو: فائل

ایران میں ایک بڑے واٹر پارک کو حجاب قوانین پر عمل درآمد نہ کرا پانے کے باعث بند کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں دنیا کے بڑے انڈرو واٹر پارکس میں سے ایک بڑے واٹر پارک میں سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کو حکومتی اہلکاروں نے نکال کر مرکزی دروازوں کو بند کردیا۔

حکومتی اہلکاروں نے بتایا کہ واٹر پارک کو حجاب قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بند کیا گیا ہے جس کے لیے پارک انتظامیہ کو کئی بار تنبیہ بھی کی گئی تھی جس پر کان نہ دھرا گیا۔

دوسری جانب پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پارک میں آنے والوں کو انفرادی طور پر بھی حجاب کی پابندی کرنے کی یاد دہانی کراتے ہیں اور ایسا نہ کرنے والوں کو پارک سے نکال دیا جاتا ہے۔

پارک کے ڈائریکٹر محمد بابائی نے یہ بھی کہا کہ یہاں ایک ہزار سے زائد ملازمین ہیں جن کے بیروزگار ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں بھی طالبان حکومت نے حال میں قومی نیشنل پارک کو بھی حجاب کی پابندی پر عمل درآمد کرانے میں ناکامی پر بند کردیا تھا۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں