معروف فوٹوگرافرناصررؤف کے زیرنگرانی پشاوریونیورسٹی میں دوروزہ تربیتی ورکشاپ

پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، مجھے ٹریننگ کے انعقاد پر بہت خوشی ہے، ناصر رؤف


ویب ڈیسک September 07, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

امریکا میں مقیم پاکستان کے معروف فوٹوگرافر ناصررؤف کے زیر نگرانی پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فوٹو گرافی سے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگیا۔

انہوں نے بطور ریسورس پرسن فوٹو گرافی کے مختلف پہلوؤں اور اس مخصوص شعبے میں استعمال ہونے والی جدید ترین تکنیکوں کے بارے میں طلبا و طالبات کو آگاہ گیا۔


ورکشاپ کے شرکا نے ناصر رؤف سے فن فوٹوگرافی کی تکنیک اور طریقہ کار کے بارے میں مختلف سوالات بھی کئے۔ پشاور یونیورسٹی کے ڈین قاضی نعیم اور چیئرپرسن ڈاکٹر ظل ہما نے کہا کہ نہ صرف ہمارے طالبعلم بلکہ فیکلٹی ممبران نے بھی دو روزہ ایونٹ میں شرکت کی اور ناصر رؤف سے بہت کچھ سیکھا۔


فیکلٹی کی ایک رکن ڈاکٹر عمرانہ سیمی نے تربیتی ورکشاپ کو ایک یادگار تقریب قرار دیتے ہوئے کہا، "میں نے فوٹو گرافی کے بارے میں بہت سی نئی چیزیں سیکھی ہیں اور امید ہے کہ اس طرح کے مزید ایونٹس ہوتے رہیں گے۔"


اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ناصر رؤف نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ فوٹو گرافی میں جدید ترین کیمرے، لینز اور اقسام بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ فوٹوگرافر اپنے اردگرد کی چیزوں کو کس طرح دیکھتا ہے اور کسی منظر یا واقعے کو کیپچر کرنے سے پہلے وہ اپنے اردگرد کے ماحول میں کتنی گہرائی سے شامل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، مجھے ٹریننگ کے انعقاد پر بہت خوشی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں