160 کلو وزنی خاتون بستر سے گر گئی اٹھانے کیلئے ریسکیو ٹیم طلب

خاتون اپنے بستر پر کروٹ بدلتے ہوئے گریں جنہیں گھر والے کوشش کے باوجود نہ اٹھاسکے


ویب ڈیسک September 07, 2023
فوٹو: انٹرنیٹ

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ میں 160 کلو وزنی 62 سالہ خاتون اپنے بستر سے گر گئی جس کو اٹھانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون اپنے اپارٹمنٹ میں بستر سے گر گئی ہیں جنہیں انکے اہلخانہ اٹھانے سے قاصر ہیں اور فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔

fat women fall

معلومات کے مطابق خاتون اپنے بستر پر کروٹ بدلتے ہوئے گریں اور چونکہ انکا وزن بہت زیادہ تھا اس لیے گھر والے کوشش کے باوجود نہیں اٹھا سکے۔ کوئی دوسرا راستہ نہ ملنے پر انہوں نے ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو واقعہ کی اطلاع دی۔

کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڈوی نے بتایا کہ مذکورہ خاتون خراب صحت کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ اہلخانہ کے رابطہ کرنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر فلیٹ پر پہنچی جس نے خاتون کو اٹھا کر واپس بستر پر لٹا دیا۔ گرنے سے خاتون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں