نارویجین کمپنی کی لہروں سے بجلی بنانے میں تعاون کی پیشکش

وفدکی وزیرخزانہ سے ملاقات،عبدالحفیظ شیخ نے متعلقہ محکموں کومشاورت کی ہدایت کردی


Khususi Reporter September 18, 2012
وفدکی وزیرخزانہ سے ملاقات،عبدالحفیظ شیخ نے متعلقہ محکموں کومشاورت کی ہدایت کردی. فوٹو فائل

ناروے نے پاکستان کو لہروں سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کیلیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

یہ پیشکش پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے نارویجین کمپنی ٹائی ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفسیر ارن کولینڈرڈک نے وفد کے ہمراہ پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کے دوران کی۔ اس موقع پر وفد نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو الیکٹرسٹی پروڈکشن تھرو ویوز کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان کو سستی بجلی کی دستیابی اور ملک کو درپیش توانائی کے بحران کے حل میں یہ ٹیکنالوجی بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ سندھ میں شروع کیا جاسکتا ہے جس پر وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لہروں سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کیلیے وزارت پانی و بجلی، منصوبہ بندی کمیشن، سندھ پلاننگ ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں