کوئٹہ ٹاؤن سوسائٹی کے 5 سابق ایڈمنسٹریٹرز سمیت 6 مجرموں کو 55 سال قید کی سزا
ملوث مجرمان میں سابق ایڈمنسٹریٹرز افضل، حنیف اتیرو، الطاف میمن، اختر پٹھان، اعظم، عمیر، عثمان اور دیگر شامل ہیں
اسپیشل صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے کوئٹہ ٹاؤن سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں سوسائٹی کے 5 سابق ایڈمنسٹریٹرز سمیت 6 مجرموں کو 5، 5 سال قید اور 80، 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
اسپیشل صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے کوئٹہ ٹاؤن سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے کوئٹہ ٹاؤن کوآپریٹو سوسائٹی سپر ہائی وے پر کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرمان میں سابق ایڈمنسٹریٹرز محمد افضل، حنیف اتیرو، الطاف میمن، اختر پٹھان، محمد اعظم، عمیر، عثمان اور دیگر شامل ہیں۔
عدالت نے 5 سابق ایڈمنسٹریٹرز سمیت 6 ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 80، 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ملزم ضمانت پر تھے، عدالتی فیصلے کے بعد تفتیشی افسر نے مجرموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
عدالت نے 2 ملزمان شہزاد اور ظفر اللہ کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔ تفتیشی افسر محمد شعیب سومرو نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزمان نے کوئٹہ ٹاؤن سوسائٹی سپر ہائی وے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سوسائٹی کے رفاحی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر فروخت کیا۔