اورنگی ٹاؤن فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹی زخمی

زخمیوں کی شناخت 65 سالہ اقبال اور اس کی بیٹی 35 سالہ شاہینہ کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او پاکستان بازار


Staff Reporter September 07, 2023
فوٹو : فائل

اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں فائرنگ کے واقعے میں باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازار سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 65 سالہ اقبال اور اس کی بیٹی 35 سالہ شاہینہ کے نام سے کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ لوٹ مار کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آنے کے باعث پیش آیا ہے تاہمباپ اور بیٹی دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں