پاکستان بار کونسل کی وکلا کنونشن میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت

صدر سپریم کورٹ بار کے رویے کی وجہ سے وکلا کنونشن میں شرکت نہیں کی، وضاحتی اعلامیہ


جہانزیب عباسی September 07, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کی جانب سے منعقد کیے گئے وکلا کنونشن میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے اسلام آباد میں وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بار کونسلز کے عہدیداران اور نامور وکلا رہنماؤں نے شرکت کی تاہم پاکستان بار کونسل کے وکلا کنونشن میں شریک نہیں ہوئے۔

پاکستان بار کی جانب سے جاری ہونے والے وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار کے رویے کی وجہ سے وکلا کنونشن میں شرکت نہیں کی، صدر سپریم کورٹ بار اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان بار کونسل کے آل پاکستان لائرز فورم میں دعوت کے باوجود شرکت نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم اورآئین و قانون کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں، سپریم کورٹ بار

پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکیٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے کہا کہ 'سپریم کورٹ بار نے ہماری کانفرنس کے انعقاد سے دو روز پہلے اس کی مذمت کی تھی، پاکستان بار کونسل وکلا کا سب سے بڑا فورم ہونے کے ناطے آئین و قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی وکلا کی اتحاد کی بات کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔