برطانیہ یورپ کیلیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن

برطانوی سیفٹی ایجنسی آئندہ ماہ قومی ایئرلائنز، سول ایوی ایشن کا آڈٹ کرے گی

برطانوی سیفٹی ایجنسی آئندہ ماہ قومی ایئرلائنز، سول ایوی ایشن کا آڈٹ کرے گی۔ فوٹو:فائل

برطانیہ اور یورپ کیلیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے۔

قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی برطانیہ اور یورپ میں پروازوں کی پابندی کا معاملہ، برطانیہ کیلیے پروازوں کی بحالی کیلیے امکانات روشن ہو گئے۔

برطانوی سیفٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) سیفٹی کا وفد اکتوبر کے آخری ہفتے میں کراچی پہنچے گا۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور برطانیہ میں براہ راست پروازوں کی بحالی میں پیشرفت متوقع

ڈی ایف ٹی کا وفد پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم ،فلائٹ ڈیٹا مانیٹرنگ سمیت بوئنگ 777 طیاروں کی مکمل آڈٹ کرے گا،ڈی ایف ٹی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے کے آڈٹ کے بعد سول ایوی ایشن کا بھی آڈٹ کرے گا۔

ڈی ایف ٹی کے دورے سے متعلق پی آئی اے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، قوی امید ہے کہ ڈی ایف ٹی کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی آڈٹ کے بعد پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپ کی پروازوں کی بحالی کے امکانات ہیں۔
Load Next Story