بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد نہیں بڑھائی جارہی وزارت خارجہ

کراچی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر کھولنے کی کوئی تجویز زیر غورنہیں،وزارت خارجہ


ویب ڈیسک May 12, 2014
گزشتہ پانچ سالوں میں 2 لاکھ 63 ہزار 375 بھارتیوں ویزے جاری کیے گئے, وزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل

وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جبکہ بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر بھی نہیں کھولا جارہا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر کھولا جارہا ہے البتہ بھارت سے ممبئی اور کراچی میں قونصلیٹ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے ۔

وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی کوئی تجویز بھی زیرغور نہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں 2 لاکھ 63 ہزار 375 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں