ایشیاکپ ’’ موجودہ بالنگ لائن کو دیکھ کر وسیم وقار کی یاد آجاتی ہے‘‘
راولپنڈی ایکسپریس نے شاہین، نسیم اور حارث کی کھل کر تعریف کردی
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ فاسٹ بولنگ لائن اِپ کو دیکھ مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس کی عظیم جوڑی کا سنہرا دور یاد آجاتا ہے۔
ایشیاکپ کے براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کو دئیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ نسیم، حارث اور شاہین کی موجودگی مجھے پرانے دنوں کی یاد دلاتا ہے، جس نے عالمی کرکٹ میں اپنا خوب پیدا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اقرار کرنے میں کوئی شرم نہیں کہ شاہین شاہ آفریدی اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، حارث بھی انہیں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جبکہ نسیم شاہ کو صرف اتنا مشورہ ہے کہ وہ اسٹاک باؤلر بننے کے بجائے زیادہ وکٹ لینے والی گیندیں کریں۔
مزید پڑھیں: تنقید کے نشتر چلانے والے ہرشا بھوگلے پاکستانی پیسرز کی تعریف کرنے لگے
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ یہ تینوں بہت باصلاحیت ہیں، مجھے خوشی ہے کہ پاکستان بار بار ایسے تیز گیند باز پیدا کرنے کے قابل ہے۔
اس موقع پر شیعب اختر نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جبکہ ایشیاکپ اور میگا ایونٹ میں ہندوستانی ٹیم کو ہرانے کی پیشگوئی بھی کردی۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستانی فاسٹ بولرز نے نئی تاریخ رقم کردی
ایشیاکپ میں تینوں پاکستانی پیسرز نے تین میچوں میں اب تک 23 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو بھارت میں ہونے ورلڈکپ سے قبل ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر گوتم گمبھیر چراغ پَا ہوگئے
روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی پیسرز نے گروپ میچ میں ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا تاہم میچ بارش کی نذر ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے 900 سے زیادہ ون ڈے وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کے پاس عظیم فاسٹ باؤلر پیدا کرنے کی تاریخ رہی ہے جن میں فضل محمود، سرفراز نواز اور ورلڈکپ جیتنے والے کپتان عمران خان شامل ہیں۔