پاکستانی ہاکی ٹیم کواولمپکس میں وکٹری اسٹینڈ پر پہنچانا چاہتا ہوں سہیل عباس

اب برمنگھم میں 10 روزہ کیمپ کے دوران غیر ملکی ٹیموں سے پریکٹس میچز ہیں


ایکسپریس July 11, 2012
اب برمنگھم میں 10 روزہ کیمپ کے دوران غیر ملکی ٹیموں سے پریکٹس میچز ہیں

سہیل عباس نے کہاکہ ہر کپتان کی طرح میرا بھی خواب ہے کہ پاکستانی ٹیم اولمپکس میں وکٹری اسٹینڈ پر پہنچے، اس مقصدکو پانے کیلیے تمام کھلاڑی پُرعزم ہیں۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' کو انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ اذلان شاہ کپ میں حصہ لینے والی اور موجودہ ٹیم میں بہت فرق ہے، ہمیں دورۂ یورپ میں خامیاں دور کرنے کا موقع ملا جبکہ باصلاحیت ینگسٹرز کی موجودگی میں سینئرزوسیم احمد، شکیل عباسی اور ریحان بٹ کی واپسی سے ٹیم میں بہت پختگی آگئی، انھوں نے کہا کہ اولمپک گیمز میں کوئی خاص ٹیم ہمارا ہدف نہیں، ہر میچ کو اہم سمجھ کر کھیلیں گے اور ابتدائی ہدف پہلے میچ میں اسپین کو ہرانا ہے۔

سہیل عباس نے کہا کہ اذلان شاہ کپ کے بعد بیلجیئم اور ہالینڈ سے میچز بلو ٹرف پر ہوئے، اب برمنگھم میں 10 روزہ کیمپ کے دوران غیر ملکی ٹیموں سے پریکٹس میچز ہیں، کیمپ کے دوران کنڈیشنز اور موسم سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ میرے علاوہ محمد توثیق، محمد عرفان اور محمد عمران کوپنالٹی کارنرکیلیے تیار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں