بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن فوری مقدمہ اور گرفتاری کی ہدایات

بجلی چوری کے مقدمات کی تفتیش یکسو کرکے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کیے جائیں، سی پی او راولپنڈی نے مراسلہ جاری کردیا


ویب ڈیسک September 08, 2023
(فوٹو: فائل)

حکومت نے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں حکام نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کو سخت ہدایات جاری کردیں گئی ہیں۔ اس سلسلے میں سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ڈویژنل ایس پیز، سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن)نے بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی، بلوچستان اور اندرون سندھ بجلی چوری کی شرح زیادہ

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف حکمت عملی پر عملد رآمند کرتے ہوئے جیسے ہی چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے استغاثہ یا درخواست ملے فوراً مقدمہ درج کیا جائے ۔بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج میں کسی قسم کی تاخیر نہ برتی جائے ۔ کسی بھی تھانے میں بجلی چوروں کے خلاف کوئی ایف آئی آر پینڈنگ نہیں ہونی چاہیے ۔

مزید پڑھیں: بجلی چوری پکڑی جانے پر لیسکو ٹیم اغوا، ملزمان کا بہیمانہ تشدد

کریک ڈاؤن کے سلسلے میں جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہونے پر ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد کی جائے ۔بجلی چوری کے مقدمات کی تفتیش کو یکسو کرکے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کیے جائیں ۔ بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ایکشنز کی تفصیلات روزانہ شب 11 بجے سی پی او کنڑول روم کو ارسال کی جائیں ۔ تمام ریکارڈ پنجاب پولیس کے آن لائن پول کام سسٹم پر بھی اپ لوڈ کیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں