ایشیاکپ بھارتی صحافی نے میچز کولمبو میں رکھنے پر کھری کھری سنادی

وکرانت گپتا نے اے سی سی صدر کے فیصلے کو مذاق قرار دیدیا


ویب ڈیسک September 08, 2023
وکرانت گپتا نے اے سی سی صدر کے فیصلے کو مذاق قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ایشیاکپ کے میچز کولمبو میں رکھنے پر کھری کھری سنادی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو ایشیاکپ کے میچز کولمبو میں شیڈول کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کولمبو میں اگلے 10 دنوں تک تقریباً 90 فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس لیے اگر ایشیا کپ کے دوران مسلسل بارش ہوتی ہے تو پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا جبکہ اگر فائنل میں بھی بارش ہوتی ہے تو ٹورنامنٹ پاکستان جیت جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ''ٹیموں میں اب سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا''

وکرانت گپتا نے ٹوئٹ کے اختتام پر بی سی سی آئی سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے پر لعنت بھی بھیج دی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ناک آؤٹ میچز متاثر ہونے پر 'پاکستان' فائنل میں پہنچ جائے گا، مگر کیسے؟

قبل ازیں اے سی سی نے ایشیاکپ کے میچز کو کولمبو کے بجائے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کی ای میل کی تھی تاہم ایک گھنٹے بعد دوبارہ میچز کولمبو میں رکھنے کہا گیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلسل بارش کے باعث میچز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے لیکن جے شاہ نے ماننے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا کولمبو میں میچز برقرار رکھنے پر سخت احتجاج

دوسری جانب ہمبنٹوٹا میں میچز منتقل نہ کرنے کی بڑی وجہ بھارتی پلئیرز کی جانب سے انکار قرار دیا جارہا ہے کہ انہیں وہاں کے ہوٹلز میں سہولیات مہیا نہیں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں