ایشیاکپ پاک بھارت سپر فور میچ سے قبل پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی

پی سی بی کے تحفظات پر اے سی سی نے ریزرو ڈے کی منظوری دے دی

پی سی بی کے تحفظات پر اے سی سی نے رزیرو ڈے کی منظوری دیدی (فوٹو: آئی سی سی)

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سُپر فور مقابلے کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے شیڈول میچ کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے رکھ دیا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 10 ستمبر کو ناک آؤٹ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اگر بارش کے میچ مکمل نہ ہوسکا تو اگلے دن 11 ستمبر کو میچ وہیں سے شروع کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارتی صحافی نے میچز کولمبو میں رکھنے پر کھری کھری سنادی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے بار بار تحفظات پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ریزرو ڈے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا کولمبو میں میچز برقرار رکھنے پر سخت احتجاج

دوسری جانب اگر میچ دوسرے روز تک گیا تو دونوں ٹیموں کو بیک وقت 2 میچز کھیلنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا پہلا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
Load Next Story