دبئی میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر غرقاب 2 پائلٹس لاپتا

ایک پائلٹ کا تعلق مصر جب کہ دوسرے کا جنوبی افریقا سے ہے


ویب ڈیسک September 08, 2023
دبئی کے سمندر میں گرنے والے ہیلی کاپٹر کے ایک پائلٹ کا تعلق مصر جب کہ دوسرے کا جنوبی افریقا سے ہے، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں تربیتی مشن پر مامور ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس لاپتا ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایرو گلف ہیلی کاپٹر نے دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ہیلی کاپٹر سے پرواز بھری تھی اور کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس موجود تھے۔ ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ سمندر کی سطح سے مل گیا تاہم دونوں پائلٹس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

نیوی اور کوسٹ گارڈ کے غوطہ خوروں کی ٹیم پائلٹس کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ ایک پائلٹ مصر جب کہ دوسرا جنوبی افریقا سے تعلق رکھتا ہے۔

تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں