
کسٹمز کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافروں میں اظہر اقبال، محمد فیصل، امجد گل اور زل نورین شامل تھے جو کھیپ کے ساتھ ائیربلیو کی پرواز پے اے" 111" سے کراچی پہنچے تھے۔
شک کی بنیاد پر مسافروں کے سامان کو اسکیننگ مشین سے گزارا گیا تو سامان میں 27 لیپ ٹاپ، 5 کلوگرام کاسمیٹکس، 36 آئی فونز، 37 قیمتی گھڑیاں، 65 آئی پیڈ، 1250 کمپیوٹر ریم، 472 غیرملکی سگریٹس کے کارٹن، 59 ایپل پینسل، 97 ائیرپوڈز اور 21 میک بک کی نشاندہی ہوئی، تمام سامان کو ڈیوٹی و ٹیکسوں کے بغیر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکام کی جانب سے مسافروں کو حراست میں لیتے وقت مبینہ طور پر ایک مسافر نے اپنے آپ کو سابق رکن قومی اسمبلی کے طور پر تعارف کرایا جو بعد ازاں تصدیق کے بعد غلط ثابت ہوا۔
مذکورہ چاروں مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔