امپورٹ ایکسپورٹ بینک کیلیے قائم کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی

وزارت تجارت کے اجلاس میںپیش، تجارتی پالیسی کے مسودے کوحتمی شکل دی جائیگی

وزارت تجارت کے اجلاس میںپیش، تجارتی پالیسی کے مسودے کوحتمی شکل دی جائیگی. فوٹو فائل

KARACHI:
وزیراعظم کی طرف سے امپورٹ ایکسپورٹ بینک (ایگزئم بینک) کے قیام کے لیے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم سمیت دیگر حکام پر مشتمل قائم کردہ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی۔جو جلد وزارت تجارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔


اس ضمن میں وزات تجارت کے سینئر افسر نے پیر کو ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وزارت تجارت میں رواں ہفتہ کے دوران بلائے جانے والے اجلاس میں وزارت تجارت نے نئی تجارتی پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسے آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی تجارتی پالیسی کے تحت 3 سال میں برآمدات کاہدف95 ارب ڈالر اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لینڈ پورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویز زیرغور ہے ، منفی اشیا کی فہرست کو کم کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شعبوں کی برآمدات بڑھانے کے لیے سپورٹ سسٹم متعارف کرانے کی بھی تجویز ہے جس کے تحت لیدر، گارمنٹس و ٹیکسٹائل دیگر ویلیو ایڈڈ سیکٹرز کو سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
Load Next Story