بھارت کو ایک اور دھچکا اسپین کے صدر کی جی20 اجلاس میں شرکت سے معذرت

اس سے قبل روس اور چین کے صدور بھی جی-20 اجلاس کے لیے بھارت جانے سے انکار کرچکے ہیں


ویب ڈیسک September 08, 2023
روس اور چین پہلے ہی بھارت آنے سے انکار کر چکے ہیں، فوٹو: فائل

بھارت میں جی-20 ممالک کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے لیکن اس سے قبل یکے بعد دیگرے مودی سرکار کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے بھارت میں ہونے والے جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

اسپین کے صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ جی-20 سمٹ سمیت تمام سفری سرگرمیاں منسوخ کردیں۔



صدر پیڈرو سانچیز نے مزید لکھا کہ میری طبیعت کافی بہتر ہے اور کوئی خطرے کی بات نہیں لیکن میں بھارت نہیں جا سکوں گا۔ خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں تاہم کورونا کی وجہ سے بھارت نہیں جا سکوں گا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب اسپین کے صدر کی جگہ نائب صدر اور وزیرِ خارجہ بھارت آئیں گے۔

یاد رہے کہ چین اور روس کے صدور پہلے ہی جی-20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کرچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں