شعیب اختر کے ہمشکل کی بالنگ کروانے کی ویڈیو وائرل

محمد عمران اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں


ویب ڈیسک September 08, 2023
محمد عمران اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں (فوٹو: اسکرین شارٹ)

عمان سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد عمران کو راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ہمشکل قرار دیا جانے لگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر جیسا گیند باز بولنگ کرتے نظر آ رہا ہے یہ کوئی اور نہیں بلکہ عمان کے تیز گیند باز محمد عمران ہیں، جو بلکل سابق اسپیڈ اسٹار کے جیسے نظر آتے ہیں۔

عمان کے محمد عمران کی عمر فی الحال 37 سال ہے اور وہ اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز میں 51 وکٹیں اور 1266 رنز بنائے ہیں جبکہ 45 ٹی20 مقابلوں میں 32 وکٹیں اور 409 رنز بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ '' موجودہ بالنگ لائن کو دیکھ کر وسیم، وقار کی یاد آجاتی ہے''

وائرل ویڈیو کو دیکھ کر لوگ دلچسپ تبصر کررہے ہیں جبکہ اکثر لوگ انہیں بولنگ کرتا دیکھ کر کنفیوز ہوگئے کہ کہیں یہ شعیب اختر تو نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |