
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر جیسا گیند باز بولنگ کرتے نظر آ رہا ہے یہ کوئی اور نہیں بلکہ عمان کے تیز گیند باز محمد عمران ہیں، جو بلکل سابق اسپیڈ اسٹار کے جیسے نظر آتے ہیں۔
عمان کے محمد عمران کی عمر فی الحال 37 سال ہے اور وہ اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز میں 51 وکٹیں اور 1266 رنز بنائے ہیں جبکہ 45 ٹی20 مقابلوں میں 32 وکٹیں اور 409 رنز بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ '' موجودہ بالنگ لائن کو دیکھ کر وسیم، وقار کی یاد آجاتی ہے''
وائرل ویڈیو کو دیکھ کر لوگ دلچسپ تبصر کررہے ہیں جبکہ اکثر لوگ انہیں بولنگ کرتا دیکھ کر کنفیوز ہوگئے کہ کہیں یہ شعیب اختر تو نہیں۔
Oman’s Speedster Mohamed Imran looks exactly like Shoaib Akthar in his early days. Even the bowling action looks very similar. All the best for him. @shoaib100mph https://t.co/wZ8nPQcFmV
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 6, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔