نگراں حکومت نے بجلی کی قیمت ایک بار پھر بڑھادی

جولائی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 46 پیسے مہنگی کردی گئی، اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 08, 2023
(فوٹو : فائل)

نگراں حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیسے بڑھادیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 46 پیسے مہنگی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پن بجلی کا پیداواری ٹیرف 3.85 روپے سے بڑھا کر 4.96 روپے فی یونٹ مقرر

اس حوالے سے نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین سے اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں