
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اُن طلبا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا جو میڈیکل کالجز میں داخلہ لینا چاہتے تھے لیکن موجودہ ابتر صورت حال میں یہ ممکن نہیں تھا۔
جس پر نگراں حکومت کے وزیر صحت ندیم جان سیلاب سے متاثرہ طلبا کی اشک جوئی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان علیحدہ سے لیے جائیں گے۔

نگراں وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
وہ طلبا جو کسی اور وجہ سے بھی امتحان نہ دے پائے انھیں بھی موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مشکلات کے شکار طلباء کی حالت زار پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ وہی نصاب لاگو ہو گا جو پہلے سے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
پی ایم ڈی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ پہلے سے رجسٹرڈ امیدواروں کے بقیہ ایم ڈی کیٹ امتحان شیڈول کے مطابق 10 ستمبر 2023 بروز اتوار کو ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔