بلاک بسٹر فلم ’جیلر‘ کے نامور اداکار انتقال کرگئے
ماری مٹھو ایک تامل ٹی وی سیریل کی ڈبنگ کرارہے تھے جہاں ان کی طبیعت بگڑ گئی
تامل انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم 'جیلر' کے اداکار اور فلمساز جی ماری مٹھو عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے۔
ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں 57 سالہ اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ماری مٹھو ایک تامل ٹی وی سیریل کی ڈبنگ کرارہے تھے جہاں ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ماری مٹھو نے دو فلموں 'کنم کنم' اور 'پلیوال' کو ہدایت کاری دی جس میں مشہور اداکار پراسنا نے کام کیا ہے۔
اداکار کی ناگہانی موت پر تامل انڈسٹری کی معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔