سندھ میں گریڈ سے اوپر درجے پر تعینات افسران کوہٹانے کی فہرست تیار شاہد حیات بھی شامل

مختلف محکموں میں 150 سے زائد افسران اپنے گریڈ سے اوپر درجے پر تعینات ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک May 12, 2014
سپریم کورٹ کے حکم پر او پی ایس افسران کو ہٹانے کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں شاہد حیات کا نام بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم پر او پی ایس افسران کو ہٹانے کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی افسران متاثر ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر اپنے گریڈ سے اونچے درجے پر تعینات افسران کو ہٹانے کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جسے چیف سیکریٹری سندھ وزیراعلیٰ سید قائم علی شا ہ کو منظوری کے لیے بھیجیں گے۔

ذرائع کے مطابق مختلف محکموں میں 150 سے زائد افسران اپنے گریڈ سے اوپر درجے پر تعینات ہیں جبکہ او پی ایس کے تحت جن محکموں کے افسران متاثر ہوں گے ان میں محکمہ داخلہ،صحت خوراک اور دیگر محکمے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات بھی او پی ایس کے تحت تعینات افسران میں شامل ہیں جس پر ان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں