طالبان کے نیٹو اور مقامی فورسز پرحملوں میں 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور امریکی فوجی چھاؤنی بگرام بیس کو نشانہ بنایا گیا،حکام


ویب ڈیسک May 12, 2014
طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور امریکی فوجی چھاؤنی بگرام بیس کو نشانہ بنایا گیا،حکام فوٹو؛ اے ایف پی

LONDON:

طالبان نے نیٹو فورسز اور مقامی سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف اعلان کردہ حملوں کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں حملوں کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور امریکی فوجی چھاؤنی بگرام بیس کو نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، وزارت داخلہ کے مطابق طالبان نے پہلے حملے میں ایئرپورٹ کے قریب دو راکٹ فائر کئے جو ایئرپورٹ کے قریب جاکر گرے ، دوسرا حملہ بگرام ایئربیس پر کیا گیا جہاں 4 راکٹ فائر کئے گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔


طالبان کی جانب سے صوبہ ننگرہار میں بھی کارروائی کی گئی جہاں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنایاگیا، صوبائی پولیس چیف کے مطابق خودکش حملہ آور نے سرکاری عمارت میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور 2 سرکاری ملازم ہلاک ہوگئے۔


واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے نیٹو فورسز کے انخلا سے قبل 12 مئی سے موسم گرما کے حملوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں