امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے نئے مزاحیہ کمرشل نے دھوم مچادی
شاہ رخ خان بریانی کھانے کے خواب سجائے اپنی وینیٹی وین سے باہر نکلتے ہیں لیکن انہیں فوٹوگرافر گھیر لیتے ہیں
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے نئے ٹی وی کمرشل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
مزاحیہ کمرشل شروع ہوتا ہے تو شاہ رخ خان بریانی کھانے کے خواب سجائے اپنی وینیٹی وین سے باہر نکلتے ہیں لیکن انہیں فوٹوگرافر گھیر لیتے ہیں۔
کنگ خان اپنی جان چھڑانے کیلئے فوٹوگرافروں کو دوسری وینیٹی وین کی طرف جانے کا مشورہ دیتے ہیں کہ وہاں سپر اسٹار امیتابھ بچن موجود ہیں۔
امیتابھ بچن بھی بریانی کھانے کا موڈ بنا کر اپنی وین سے نکلتے ہیں تو فوٹوگرافروں کو اپنے سامنے پاتے ہیں وہ ان کو شاہ رخ کی طرف لوٹا دیتے ہیں۔
جب دونوں اداکار اپنی کوششوں میں ناکام ہوجاتے ہیں تو وہ فوٹوگرافروں کو مختلف سمت میں اشارے کے ساتھ عالیہ بھٹ کے پیچھے بھیج دیتے ہیں تاکہ وہ جلدی گھر پہنچ کر بریانی کھا سکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میگا تھرلر فلم 'جوان' کے ٹریلر میں بھی شاہ رخ خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام استعمال کیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔