چترال کے عوام دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے
عوام نے اسلحہ گولا بارود اور خوراک پاک فوج کے اگلے مورچوں تک پہنچائی
چترال میں دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لیے مقامی افراد بھی پاک فوج کی مدد کیلیے کھڑے ہوگئے۔
دو روز قبل افغانستان سے دہشت گردوں چترال میں سیکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے اور شدید فائرنگ کے بعد علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز قبل ریلی کا بھی انعقاد کیا تھا۔
اب چترال کی مقامی آبادی پاک فوج کی مدد کرنے کے لیے باہر نکل آئی اور انہوں نے اسلحہ گولا بارود اور خوراک پاک فوج کے اگلے مورچوں تک پہنچائی۔
چترال کے غیور عوام نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چترال: افغان سرزمین سے چیک پوسٹوں پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک
مقامی افراد نے ایف سی کے ونگ کمانڈر کے ساتھ جرگہ کیا اور چترال کے عوام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو ہر صورت شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔