کارپارکنگ کے تنازع پر پڑوسیوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی اور دونوں جانب سے ایک ایک فرد جاں بحق ہوا، پولیس


ویب ڈیسک September 08, 2023
—(فوٹو: فائل)

لیاقت آباد ایف سی میں پڑوسیوں کے مابین گاڑی کی پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گاڑی پارک کرنے پر تنازع ہوا اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی اور دونوں جانب سے ایک ایک فرد جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے متعلقہ افراد کے بیانات کیے جارہے ہیں، تنازع کی اطلاع پہلے ملی ہوتی تو واقعہ سے قبل ہی کارروائی کرتے۔ دوسری جانب علاقہ مکین نے بتایا کہ دو روز سے پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے چل رہا تھا اور اسی وجہ سے محلے میں کشیدگی چل رہی تھی۔

علاقہ مکین کے مطابق راؤ سعید نامی شخص اسٹیٹ آفس کا ملازم ہے جس پر فائرنگ کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔