امریکا 14 ماہ کی بچی کا قاتل 55 سال بعد پکڑا گیا
کیتھ ایمانوئل اسمتھ نے 3 نومبر 1967 میں بچی کی ریڑھ کی ہڈی توڑ کر اسے قتل کیا
1960 کی دہائی میں ہوئے 14 ماہ کی بچی کے قاتل کو امریکی پولیس نے 55 سال بعد گرفتار کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ 1967 میں ایک بچی کو قتل کرنے والا پانچ دہائیوں سے آزادانہ زندگی بسر کررہا تھا جسے آج آخرکار گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 86 سالہ کیتھ ایمانوئل اسمتھ پر 14 ماہ کی روکسین میری آرشولیٹا کی موت کے لیے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ کیتھ ایمانوئل پر دوسرے درجے کے قتل کا الزام ہے جنہوں نے 3 نومبر 1967 میں بچی کی ریڑھ کی ہڈی توڑ کر اسے قتل کیا۔
مسٹر سمتھ فلورنس، کولوراڈو کے چھوٹے سے قصبے میں رہائش پذیر تھے جہاں انہیں پائنیر پارک کے قریب ایسٹ تھری اسٹریٹ پر واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔