گیارہ ہزار واٹ ٹرانمیشن لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار الیکٹریشن جاں بحق

نئی لائن بچھانے کے دوران گرڈ اسٹیشن سے کسی نے بجلی کھول دی تھی، ذرائع

(فوٹو: فائل )

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تتر خیل کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے، چاروں افراد الیکٹریشن تھے جو گیارہ ہزار لائن پر کام کر رہے تھے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق کام کے دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی اچانک بحال کردی گئی، جس کے باعث چاروں کو کرنٹ لگا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے بتایا کہ یہ محکمہ بجلی کے ذیلی ادارے فاٹا کے اہلکار تھے۔ جو شہباز خیل سے حیات خیل نئی لائن بچھانے کا کام کررہے تھے۔ پیزو گرڈ سے غلط فہمی کی بنیاد پر بجلی آن کی گئی۔
Load Next Story