قلعہ عبداللہ میں فورسز کا آپریشن 2 ہزار کلو منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار

کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن کررہے ہیں


ویب ڈیسک September 08, 2023
(فوٹو فائل)

بلوجستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فورسز نے کارروائی کر کے 2 ہزار کلو منشیات برآمد کر کے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن میں اب تک 2000 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 3000 کلوگرام کیمیکل/کروڈ ایفیڈرین کو تلف کیا گیا جبکہ 16 نارکوٹکس مینوفیکچرنگ پراسیسنگ مشینیں تباہ، 18 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار اور 10 ایکڑ پر منشیات کی کاشت کو بھی ختم کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ 28 اگست کو کور ہیڈ کوارٹر 12 کور میں ایک اجلاس کے دوران اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آپریشن کو حتمی شکل دی گئی جبکہ مقامی عمائدین نے بھی اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ آپریشن بلوچستان بالخصوص تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |