کراچی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈز کا سپاہی شہید

مقتول ڈیوٹی ختم کرکے نکلا تھا کہ ہیڈکوارٹر کے قریب ہی فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی


Staff Reporter September 09, 2023
مقتول کی شناخت 25 سالہ محمد بلال کے نام سے کرلی گئی

شہر قائد کے علاقے صدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈز کا سپاہی شہید ہوگیا ۔

مقتول کی شناخت محمد بلال کے نام سے کی گئی۔ پریڈی اسٹریٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید کوسٹ گارڈز ملازم کی عمر 25 سال تھی۔ مقتول کی جیب میں موبائل فون اور پیسے موجود ہیں جب کہ موٹر سائیکل بھی جائے وقوع سے ملی ہے ۔

پولیس کو جائے وقوع سے ایک تیس بور پستول کا خول ملا ہے، جسے فارنزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے ۔ مقتول کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر سے ڈیوٹی ختم کرکے نکلا تھا جسے قریب ہی پریڈی اسٹریٹ پر نشانہ بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں