ورلڈکپ پاکستان اور آسٹریلیا فائنل کھیلیں گے مچل مارش کی پیشگوئی

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے میگا ایونٹ کی فیورٹ ٹیم بھارت کو شامل نہیں کیا


ویب ڈیسک September 09, 2023
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے میگا ایونٹ کی فیورٹ ٹیم بھارت کو شامل نہیں کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا۔

یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے سابق اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شرکت کی۔

اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آسٹریولی کرکٹر سے سوال کیا کہ ورلڈکپ کون جیتنے والا ہے، بھارت، پاکستان یا انگلینڈ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ معروف بنگلہ دیشی کمنٹیٹر نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی جبکہ مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کو فہرست میں جگہ دی تھی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ مسٹر 360 ڈی ویلیئرز نے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں