جو لڑکی میرے ساتھ کام کرتی ہے سپر اسٹار بن جاتی ہے ہمایوں سعید

ماہرہ خان کی شادی کے لیے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کردوں گا، اداکار


ویب ڈیسک September 09, 2023
آئندہ سال 4 فلمیں بناؤں گا، ہمایوں سعید :فوٹو:فائل

اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جو لڑکی میرے ساتھ کام کرتی ہے سپر اسٹار بن جاتی ہے۔

ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہوں۔ جو لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے سپر اسٹار بن جاتی ہے۔

ہمایوں سعید کا مزید کہنا تھا کہ ماہرہ خان میری نئی فلم کی ہیروئن ہیں۔ ان کی شادی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا میں فلم کا شیڈول تبدیل کردوں گا۔ ماہرہ خان کے ساتھ فلم 'بن روئے' میں کام کیا ۔ شائقین نے ہماری جوڑی کو پسند کیا تھا توقع ہے نئی فلم میں بھی ہماری جوڑی لوگوں کو پسند آئے گی۔

اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں کیونکہ میری توجہ کام پر زیادہ سوشل میڈیا پر کم ہوتی ہے۔ چند بیوقوف لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں ورنہ باقی سب تو مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ تنقید کرنے والوں کو اپنے عمدہ کام سے جواب دیتا ہوں۔ سال 2024 میں 6 فلمیں بناؤں گا۔ ماضی میں ' میں ہوں شاہد آفریدی' بنا کر فلم انڈسٹری کو سنبھالا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے