یوکرین کو سیٹلائٹ استعمال سے روک کر روس کو بڑے حملے سے بچایا ایلون مسک
اجازت دینے کی صورت میں اسپیس ایکس جنگی عمل کا مرتکب ہوجاتا، ایلون مسک
ایلون مسک نے کہا ہے کہ یوکرین کی سٹیلائٹ استعمال کرنے کی اجازت مسترد کر کے روس کو بڑے حملے سے بچایا۔
ٹیسلا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایکس پر بیان میں کہا کہ روسی بندرگاہ کے قریب اسٹار لین نیٹ ورک کو بند کروا دیا تھا تاکہ یوکرین سٹیلائٹ کی مدد سے روس پر حملہ نہ کرسکے۔
ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کی جانب سے ان کی سٹیلائٹ اسٹار لنک استعمال کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا کیونکہ ایسی صورت میں اسپیس ایکس ایک بڑے جنگی عمل کا مرتکب ہوجاتا۔
ایلون مسک نے یوکرین کی جانب سے درخواست سے متعلق کسی تاریخ کا ذکر نہیں کیا تاہم یہ واقعہ 2022 میں پیش آیا جب یوکرین نے سب میرین ڈرون کی مدد سے روس کے ساحلی علاقے پر حملہ کیا تھا۔